نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س):۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔
صدر کے سیکرٹریٹ نے سوشل میڈیا پر دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی آج صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔
سابق صدر رام ناتھ کووند نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی ان سے ملاقات کی۔ ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے وزیر اعظم نے آج صبح آئی این ایس وکرانت پر سوار بحریہ کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ