سینٹیاگو، 20 اکتوبر (ہ س)۔
مراکش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 2-0 سے شکست دے کر اپناپہلا فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ اسٹرائیکر یاسر زبرینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے 12ویں اور 29ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ اس فتح کے ساتھ، مراکش 2009 میں گھانا کے بعد انڈر 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ مراکش نے اسپین، برازیل اور میکسیکو کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ میں سرفہرست رہا۔ ناک آو¿ٹ مرحلے میں اس نے جنوبی کوریا، امریکہ اور فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب یہ ارجنٹائن کی ٹورنامنٹ کی پہلی شکست تھی جو وہ اپنا ساتواں ٹائٹل جیتنے کے لیے کوشاں تھی۔ ٹیم اپنے دو سرفہرست کھلاڑیوں —کلاڈیو ایچیوری (بائر لیورکوسن) اور فرانکو مستانانو (ریل میڈرڈ) کی غیر موجودگی میں فائنل کھیل رہی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ