مند ھانا نے انگلینڈ کے خلاف ہار کی ذمہ داری لی ،کہا ان کے شاٹ کا انتخاب بہتر ہو سکتا تھا
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ ٹیم انڈیا کو اندور میں ویمن ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں انگلینڈ کے خلاف چار رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے 88 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی لیکن 42 ویں اوور میں غل
مند ھانا نے انگلینڈ کے خلاف ہار کی ذمہ داری لی ،کہا ان کے شاٹ کا انتخاب بہتر ہو سکتا تھا


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔

ٹیم انڈیا کو اندور میں ویمن ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں انگلینڈ کے خلاف چار رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے 88 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی لیکن 42 ویں اوور میں غلط وقت پر لگنے والا شاٹ اہم موڑ ثابت ہوا۔ مندھانا نے لانگ آف پر کیچ دے کر پویلین لوٹتے ہی اپنے اس شاٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

مندھانا نے میچ کے بعد کہا، میں اس شاٹ کو اوور کور پر کھیلنے کا ارادہ کر رہی تھی، لیکن شاٹ کا وقت غلط ہو گیا، مجھے تھوڑااور صبر کرنا چاہیے تھا۔ پوری اننگز میں، میں خود سے کہتی رہی کہ ہوا میں شاٹس نہیں کھیلنا ہے، لیکن شاید اس وقت جذبات ہاوی ہو گئی جو کرکٹ میں کبھی مدد نہیں کرتیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی غلطی نے ٹیم کی اننگز کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا، خاص طور پر وکٹ گرنے کی شروعات مجھ سے ہوئی، میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں۔ ہمیں فی اوور میں صرف چھ رنز درکار تھے۔ شاید ہمیں میچ کو تھوڑا گہرائی میں لے جانا چاہیے تھا۔

جب مندھانا آو¿ٹ ہوئیں تو ہندوستان کو 52 گیندوں پر 55 رنز درکار تھے جبکہ چھ وکٹیں باقی تھیں۔ ریچا گھوش اور دیپتی شرما کریز پر تھیں۔ لیکن اس کے بعد ٹیم دباو¿ میں آ گئی۔ مندھانا نے کہا، میں نے سوچا تھا کہ ہم جیت جائیں گے، لیکن کرکٹ میں کچھ بھی یقینی نہیں ہے۔ ہم سب کی شاٹ کا بہتر انتخاب ہو سکتا تھا۔

فنشنگ کا سارا بوجھ رچا گھوش پر ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے مندھانا نے کہا، ہمیں صرف 6.5 رنز فی اوور کی ضرورت تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ 9 رنز فی اوور کا دباو¿ تھا۔ امنجوت اور اسنیہ رانا نے اس سے پہلے آخری اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیے ہم سب کو ذمہ داری اٹھانی ہوگی کہ ہم آخری اوورز میں بہتر کھیل سکتے تھے۔

ٹیم انڈیا نے اس میچ میں ایک اہم تبدیلی کی — جمائمہ روڈریگس کو ڈراپ کرکے رینوکا سنگھ ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا۔ مندھانا نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ بولنگ کے اختیارات بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، پانچ گیند بازوں کے ساتھ کھیلنا ہمارے لیے تھوڑا خطرہ تھا، خاص طور پر اگر کسی کا دن برا ہو۔ اسی لیے ہمیں ایک اضافی بولر کی ضرورت محسوس ہوئی۔

ہندوستان اب اپنا اگلا میچ 23 اکتوبر بروز جمعرات نوی ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ پر منحصر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande