نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے پیر کو ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ کیجریوال نے پوسٹ میں لکھا کہ لکشمی دیوی آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور بھلائی کی روشنی پھیلائے۔ آپ ہمیشہ سلامت رہیں اور بہت ترقی کریں۔ آتشی نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔ دیوی لکشمی اور بھگوان گنیش کے آشیرواد سے آپ کی زندگی میں خوشی، بے پناہ خوشحالی اور کامیابی کے چراغ جلتے رہیں۔ یہ تہوار آپ کے گھر اور خاندان میں محبت، امن اور خوشی لائے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی