مغربی کنارے میں فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا
تل ابیب،20اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو نذر آتش کر دیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ریاست کی فوج نے اتوار کے روز کی ہے۔ جب اس علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مسلسل دوسرا روز تھا۔اسرا
مغربی کنارے میں فوج نے فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو بارود سے اڑا دیا


تل ابیب،20اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فلسطینیوں کے رہائشی اپارٹمنٹس کو نذر آتش کر دیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ریاست کی فوج نے اتوار کے روز کی ہے۔ جب اس علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مسلسل دوسرا روز تھا۔اسرائیلی ریاست کی فوج نے اپارٹمنٹس پر دھاوا بولا اور یہاں کے رہنے والوں کو زبردستی نکال باہر کیا، بارود لگا کر اپارٹمنٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کی آواز شہر کے تمام علاقوں میں سنی گئی۔فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طوباس کے بڑے چوراہے پر بلڈوزرز سے کئی املاک کو مسمار کر دیا اور کئی نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران فلسطینیوں کے گھروں کو اپنی پوسٹوں میں تبدیل کر دیا اور فلسطینیوں سے جبری طور پر ان کے گھر خالی کرا دیے۔اسرائیلی ریاست کی فوج نے شہر کے جنوبی داخلے راستے کو بند کر دیا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر کے تفتیشی عقوبت خانوں میں بند کر دیا۔طوباس وادی اردن کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ اس پر اسرائیلی فوج نے حالیہ برسوں میں بار بار حملہ کیا ہے۔ گھروں کو تباہ کیا ہے۔ یہ علاقہ 1967 سے اسرائیلی قبضے میں ہے۔مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ریاست کی فوج کی یہ کارروائیاں یہودی بستیوں میں توسیع کے مقاصد کے لیے جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande