ہندوستانی بحریہ بحر ہند کی گارڈین ہے: وزیر اعظم
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہندوستانی بحریہ کو بحر ہند کا ’گارڈین‘ قرار دیا اور آئی این ایس وکرانت سے کہا کہ ہمارا مقصد ہندوستان کو دنیا کے سب سے بڑے دفاعی برآمد کنندہ ممالک میں سے ایک بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دیو
Indian Navy is the guardian of the Indian Ocean: Prime Minister


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ہندوستانی بحریہ کو بحر ہند کا ’گارڈین‘ قرار دیا اور آئی این ایس وکرانت سے کہا کہ ہمارا مقصد ہندوستان کو دنیا کے سب سے بڑے دفاعی برآمد کنندہ ممالک میں سے ایک بنانا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے دیوالی کے موقع پر بحریہ کے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے گوا میں آئی این ایس وکرانت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہماری مسلح افواج تیزی سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے ہزاروں ایسی اشیا کی فہرست مرتب کی ہے جو اب درآمد نہیں کی جائیں گی۔

آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے فوج کی تینوں خدمات کے درمیان زبردست تال میل کی تعریف کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کی طرف سے پیدا کئے گئے خوف ، ہندوستانی فضائیہ کی ناقابل یقین مہارت اور ہندوستانی فوج کی جانبازی کی زبردست ہم آہنگی نے آپریشن سندور میںپاکستان کو اتنی جلدی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

وزیر اعظم نے آئی این ایس وکرانت کو خود انحصار ہندوستان کا چوٹی کا ستون قرار دیا اور کہا کہ سمندروں کو فتح کرتا مقامی طور پر تیار کردہ آئی این ایس وکرانت ہندوستان کی فوجی طاقت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا، ”وکرانت وسیع ہے،بہت بڑا ہے، شاندار، منفرد اور خاص ہے۔ یہ 21ویں صدی میں ہندوستان کی محنت، صلاحیت، موثریت و رسوخ اور عزم کا ثبوت ہے۔“

انہوں نے کہا کہ جس دن ملک کو دیسی ساختہ آئی این ایس وکرانت حاصل ہوا تھا،اسی دن ہندوستانی بحریہ نے غلامی کی ایک بڑی علامت کو ترک کر دیا تھا۔ ہماری بحریہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج سے متاثر ہوکر ایک نیا جھنڈا اپنایا تھا۔ ملک کی مسلح افواج کو اپنا خاندان قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سال کی طرح وہ اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا ” مجھے بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ دیوالی منانے کی عادت پڑ گئی ہے، اسی لیے میں آپ سب گھر والوں کے درمیان دیوالی منانے چلا آتا ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande