چین کی جی ڈی پی میں رواں سال کی تین سہ ماہیوں میں سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد اضافہ ، چیلنجز بدستور موجود
بیجنگ، 20 اکتوبر (ہ س)۔چین میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میںسالانہ بنیاد پر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود ملکی معیشت کو بدستور چیلنجز کا سامناہے۔ تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں یہ شرح نمو 4.8 فیصد
China GDP grew 5.2% year-on-year in 3 Qs of this year


بیجنگ، 20 اکتوبر (ہ س)۔چین میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میںسالانہ بنیاد پر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود ملکی معیشت کو بدستور چیلنجز کا سامناہے۔ تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں یہ شرح نمو 4.8 فیصد ہے۔

یہ معلومات چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی آج کی رپورٹ میں نیشنل بیورو آف سٹیٹسٹکس (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے حوالے سے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کی جی ڈی پی سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد بڑھ کر 101.5036 ٹریلین یوآن (14.24 ٹریلین ڈالر ) ہو گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت نے بیرونی دباو کا مقابلہ کیا ہے۔ اس کے باوجود، معیشت مضبوط لچک اور متحرک ہونے کے ساتھ مستحکم ترقی کے مطابق رہی ۔

این بی ایس کے پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پہلی تین سہ ماہیوں میں صنعتی اداروں کی ویلیو ایڈڈ میں سالانہ بنیاد پر 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔ آلات کی تیاری کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ شعبے میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بڑے صنعتی اداروں کی مجموعی ترقی سے بالترتیب 3.5 اور 3.4 فیصد زیادہ ہے۔ این بی ایس کے مطابق، 3ڈی پرنٹنگ کے آلات، صنعتی روبوٹس اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار میں بالترتیب 40.5 فیصد، 29.8 فیصد اور 29.7 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلے نو مہینوں میں اشیائے خوردونوش کی کل خوردہ فروخت 36.5877 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان میں سے، آن لائن خوردہ فروخت 11.2830 ٹریلین یوآن تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.8 فیصد زیادہ ہے۔ بڑے اشیائے صرف کے لیے حکومت کی خصوصی تجارتی پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ گھریلو آلات اور آڈیو ویڑول آلات، فرنیچر، مواصلاتی آلات، اور ثقافتی اور دفتری سامان کی خوردہ فروخت میں بالترتیب 25.3 فیصد، 21.3 فیصد، 20.5 فیصد اور 19.9 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلی تین سہ ماہیوں میں قومی فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری 37.1535 ٹریلین یوآن تھی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے۔ این بی ایس کے مطابق، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری کو چھوڑ کر، فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری میں 3.0 فیصد اضافہ ہوا۔ این بی ایس کے ایک ترجمان نے کہا کہ تجارتی تحفظ پسندی، جغرافیائی سیاسی تناو اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے پھیلاو¿ کی وجہ سے اس سال کے آغاز سے عالمی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ”ان حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ بیرونی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام نمایاں طور پر برقرار ہے۔ عالمی تجارت اور اقتصادی ترقی کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کچھ شعبوں میں گھریلو ساختی تضادات اب بھی واضح ہیں۔ کچھ کاروباری اداروں کو آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande