سنجے راوت کی سخت وارننگ: ووٹر لسٹوں کی صفائی کے بغیر انتخابات نہیں
ممبئی ، 20 اکتوبر(ہ س)۔ شیوسینا (ٹھاکرے دھڑے) کے پارلیمانی رہنما سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی فہرستوں میں تقریباً 96 لاکھ سے ایک کروڑ تک غیر حقیقی ووٹر موجود ہیں اور جب تک انہیں فہرست سے خارج نہیں
CLEAN   VOTER ROLLS OR NO POLL, SAYS SANJAY RAUT


ممبئی ،

20 اکتوبر(ہ س)۔

شیوسینا (ٹھاکرے دھڑے) کے پارلیمانی رہنما

سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی فہرستوں میں تقریباً 96 لاکھ سے

ایک کروڑ تک غیر حقیقی ووٹر موجود ہیں اور جب تک انہیں فہرست سے خارج نہیں کیا

جاتا، ریاست میں شفاف اور منصفانہ انتخابات منعقد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ

ان کی پارٹی اس مسئلے کے حل تک پولنگ کی اجازت نہیں دے گی۔

راؤت نے

اس بات پر زور دیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ووٹر لسٹوں سے دراندازوں کی شناخت

اور ان کے اخراج کا وعدہ کیا تھا، اور انہوں نے اس عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ

حکومت اس وعدے کو عملی جامہ پہنائے اور پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ناموں کو ہٹانے کی

کارروائی شروع کرے۔

ان کے

مطابق، لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان ریاستی فہرست میں پچاس لاکھ ناموں

کا اضافی اندراج ہوا ہے، اور خاص طور پر ممبئی میں محض چار دنوں کے دوران چھ لاکھ

نئے ووٹر شامل کیے گئے۔ راؤت نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی بی جے پی اور شندے

گروپ نے منصوبہ بندی کے تحت کی ہے اور انہوں نے امت شاہ کو صاف صفائی کرنے کی ترغیب

دی۔

آخر میں

انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو نے بھارت کو سائنس کی راہ

دکھائی تھی جبکہ موجودہ قیادت روحانی اور توہماتی رویوں کی طرف مائل دکھائی دیتی

ہے، جس پر انہیں تشویش ہے کہ یہ سوچ ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande