نوی ممبئی میں جدید ریڈی ایشن تھیریپی سینٹر کی تعمیر شروع
نوی ممبئی میں جدید ریڈی ایشن تھیریپی سینٹر کی تعمیر شروع ۔ سالانہ 25 ہزار نئے مریضوں کو علاج و تشخیص کی حاصل ہوگی سہولت ممبئی ، 20 اکتوبر(ہ س)نوی ممبئی میں کینسر کے جدید علاج، تحقیق اور تربیت کے لیے ایک عظیم الشان مرکز
625 CRORE ICICITATA PROJECT TO BUILD   NATION’S BIGGEST RADIATION THERAPY CENTRE


نوی ممبئی میں جدید ریڈی ایشن تھیریپی سینٹر کی تعمیر شروع

۔ سالانہ

25 ہزار نئے مریضوں کو علاج و تشخیص کی حاصل ہوگی سہولت

ممبئی

، 20 اکتوبر(ہ س)نوی ممبئی میں کینسر کے جدید علاج، تحقیق اور

تربیت کے لیے ایک عظیم الشان مرکز کی تعمیر شروع ہو گئی ہے، جو ملک کا سب سے بڑا ریڈی

ایشن تھیریپی سینٹر ہوگا۔ یہ منصوبہ آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹاٹا میموریل سینٹر

کے باہمی اشتراک سے 625 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ بینک کے سی

ایس آر اقدام کے تحت عمل میں آ رہا ہے، جو ٹی ایم سی کے ساتھ ملک کے تین شہروں میں

جدید کینسر اسپتالوں کے قیام کا حصہ ہے۔

یہ 11

منزلہ عمارت، جسے ’آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن بلاک فار ریڈی ایشن آنکولوجی‘ کا

نام دیا گیا ہے، 3.4 لاکھ مربع فٹ پر تعمیر ہوگی اور اس میں 12 جدید ایل آئی این

اے سی مشینیں نصب کی جائیں گی جو کینسر کے خلیوں پر انتہائی درست تابکاری فراہم

کرتی ہیں۔ عمارت میں دو بیسمنٹ اور ایک گراؤنڈ فلور بھی شامل ہوگا۔

اس مرکز

میں ہر سال 7,200 مریضوں کو ریڈی ایشن تھیریپی دی جائے گی، جبکہ دو لاکھ سے زائد سیشن

منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ، 25 ہزار نئے مریضوں کو او پی ڈی کنسلٹیشن اور تشخیص کی

سہولیات حاصل ہوں گی۔ منصوبے کے 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جبکہ تعمیراتی

نگرانی آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن فار انکلوسیو گروتھ انجام دے گی۔

سنگ بنیاد

تقریب میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے چیئرمین پردیپ کمار سنہا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

سندیپ بترا اور ٹی ایم سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدیپ گپتا شریک ہوئے۔ سنہا نے کہا کہ

بینک کا مقصد صحت عامہ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور علاج کو عام شہریوں تک پہنچانا

ہے۔ بترا نے واضح کیا کہ وشاکھاپٹنم، ملان پور اور نوی ممبئی میں قائم ہونے والے تین

مراکز کے لیے مجموعی طور پر 1,800 کروڑ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر

سدیپ گپتا نے کہا کہ یہ نئے مراکز پسماندہ طبقات کے لیے جدید علاج کے دروازے کھولیں

گے اور بچوں سے لے کر بڑوں تک خون کے کینسر کے علاج میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔

ڈاکٹر سی ایس پرمیش اور ڈاکٹر پنکج چترویدی نے اس اقدام کو کینسر کے علاج، تحقیق

اور تربیت کے میدان میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande