نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے مرکزی حصہ کی دوسری قسط کے طور پر کرناٹک اور مہاراشٹر کو 1,950.80 کروڑ روپے جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔ اس میں کرناٹک کے لیے 384.40 کروڑ اور مہاراشٹر کے لیے 1,566.40 کروڑ شامل ہیں۔ یہ رقم جنوب مغربی مانسون کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں اب تک، مرکزی حکومت نے ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت 27 ریاستوں کو 13,603.20 کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت 15 ریاستوں کو 2,189.28 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 21 ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ سے 4,571.30 کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ سے 9 ریاستوں کو 372.09 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔اس سال کے مانسون کے دوران 199 ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بچاو¿ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کی گئیں۔ مرکزی حکومت نے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، اور بادل پھٹنے سے متاثرہ ریاستوں کو تمام ضروری ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں، فوج اور فضائیہ کی مدد بھی فراہم کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan