پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق، دوحہ میں اعلی سطحی مذاکرات منعقد
دوحہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ایک اعلی سطحی بات چیت میں فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جنگ بندی کے موثر نفاذ پر غور کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے اگلے مرحلے میں دوحہ اور اسلام
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق، دوحہ میں اعلی سطحی مذاکرات منعقد


قطر نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پر بیان جاری کردیا۔


دوحہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ایک اعلی سطحی بات چیت میں فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جنگ بندی کے موثر نفاذ پر غور کے لیے دونوں ممالک کے نمائندے اگلے مرحلے میں دوحہ اور اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر گزشتہ پندرہ روز سے جاری ٹکراو مسلسل سنگین رخ اختیار کر رہا تھا جس میں دونوں جانب فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بھی موت ہوئی۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق اس کی اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والی اعلی سطحی بات چیت میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ قطر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان افغانستان سرحد پر بڑھتے ہوئے تناو کو کم کر کے علاقائی استحکام قائم کرے گا۔

دوحہ میں ہونے والی اس بات چیت میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں نے حصہ لیا۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے اس بات چیت میں حصہ لیا جس میں انٹیلی جنس چیف عبدالحق واثق بھی شامل ہوئے۔

مذاکرات سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بات چیت میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے اور سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بیان میں قطر کے ثالثی کے اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ بات چیت خطے میں امن اور استحکام کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان تقریباً پندرہ دن سے جاری تنازعہ اس وقت سنگینن ہوگیا جب جنگ بندی کے دوران ہونے والے فضائی حملے میں تین افغان کرکٹرز مارے گئے۔ افغان حکومت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم پاکستان نے الزام لگایا کہ اس نے افغان سرحدی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande