غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار تین ماہ بعد گھریلو شیئر بازار میں خریدار کے طورپر لوٹے
اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بانڈ مارکیٹ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ لگا تار تین مہینے سے گھریلو شیئر بازار میں فروخت کار (سیلر) کا کردار ادا کر رہے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) اب خریداروں کے کردار میں نظ
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار تین ماہ بعد گھریلو شیئر بازار میں خریدار کے طور لوٹے


اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بانڈ مارکیٹ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی

نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔

لگا تار تین مہینے سے گھریلو شیئر بازار میں فروخت کار (سیلر) کا کردار ادا کر رہے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار (ایف پی آئی) اب خریداروں کے کردار میں نظر آنے لگے ہیں ۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 6,480 کروڑ کی خالص رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی طرح غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے بھی اس ماہ گھریلو بانڈ مارکیٹ میں جوش و خروش سے سرمایہ کاری کی ہے۔ 17 اکتوبر تک، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے عام حد کے تحت بانڈ مارکیٹ میں 5,332 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے رضاکارانہ رٹینشن روٹ کے ذریعہ بھی214کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

اکتوبر سے پہلے مسلسل تین ماہ تک، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کار مقامی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کنندگان رہے تھے۔ ڈپازٹری کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ سے 23,850 کروڑ روپے کی خالص واپسی کی تھی۔ اسی طرح، اگست میں، ایف پی آئی نے 34,990 کروڑ کی خالص نکالی تھی اور جولائی میں، انہوں نے 17,700 کروڑ کی خالص نکاسی کی تھی۔ 2025 میں، جنوری سے اب تک، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ سے تقریباً 1.50 لاکھ کروڑ روپے نکال لیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande