کمسن بیٹی سے زیادتی کرنے والا باپ گرفتار
سلی گڑی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ پولیس نے ایک باپ کو اپنی 16 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی اور حاملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔16 سالہ لڑکی کو تین ہفتے قبل سلی گڑی کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔ جنم دینے کے بعد
کمسن بیٹی سے زیادتی کرنے والا باپ گرفتار


سلی گڑی، 19 اکتوبر (ہ س)۔

پولیس نے ایک باپ کو اپنی 16 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی اور حاملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔16 سالہ لڑکی کو تین ہفتے قبل سلی گڑی کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔ جنم دینے کے بعد وہ اپنی عزت بچانے کے لیے بھاگ گئی۔

نابالغ لڑکی کے اسپتال سے فرار ہونے کے بعد سلی گڑی پولیس اسٹیشن نے تحقیقات شروع کردی۔ سنیچر کو نابالغ لڑکی نے سلی گوڑی پولس کی تفتیشی خاتون افسر کے سامنے اپنے والد کے غلط کاموں کا اعتراف کیا۔ ملزم باپ کو بعد میں سنیچر کی دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی مقامی لوگوں نے ملزمان پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے بعد میں حالات کو قابو میں کرلیا۔ فی الحال، نابالغ بچی سلی گڑی کے ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسپتال کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں معاملے کی اطلاع دینے کے بعد بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم (پوکسو) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس افسران نے نابالغ کو مرکزی خواتین کی بہبود کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے پاس بھیج دیا ہے۔

نابالغہ کیسے حاملہ ہوئی؟ اس نےسی ڈبلیو سی کو بھی اس کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ تاہم تفتیش کرنے والی خاتون پولیس افسر نابالغ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande