بہار انتخابات: اے آئی ایم آئی ایم کی پہلی فہرست جاری، 25 امیدواروں کا اعلان
پٹنہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اسدالدین اویسی کی قیادت والی اے آئی ایم آئی ایم، جس نے انڈیا اتحاد کی جانب سے مسترد کیے جانے پر بہار انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا، اتوارکے روز 25 امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم بھی شامل
بہار انتخابات: اے آئی ایم آئی ایم کی پہلی فہرست جاری، 25 امیدواروں کا اعلان


پٹنہ، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اسدالدین اویسی کی قیادت والی اے آئی ایم آئی ایم، جس نے انڈیا اتحاد کی جانب سے مسترد کیے جانے پر بہار انتخابات میں 100 سیٹوں پر لڑنے کا عزم ظاہر کیا تھا، اتوارکے روز 25 امیدواروں کا اعلان کیا، جن میں دو غیر مسلم بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان اور بہار میں پارٹی کے اکلوتے ایم ایل اے کا نام شامل ہے۔اے آئی یم آئی ایم نے پہلے 100 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا، لیکن اب 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ سکندرا کی محفوظ نشست سے منوج کمار داس کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور ڈھاکہ حلقے سے رانا رنجیت سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق وزیر کے بھائی ہیں۔زیادہ تر امیدوار سیما نچل علاقے سے ہیں، جہاں مسلم آبادی کی کثیر تعداد ہے۔ یہ علاقہ سیلاب سے متاثر رہتا ہے اور یہاں کے لوگ اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں۔ اے آئی یم آئی ایم کا دعویٰ ہے کہ وہ بہار کے کمزور اور نظر انداز شدہ لوگوں کی آواز بنے گی۔ اے آئی یم آئی ایم نے انڈیا بلاک میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی، لیکن آر جے ڈی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ گذشتہ انتخابات میں پارٹی نے 19 نشستوں پر مقابلہ کیا اور 5 جیتیں، لیکن بعد میں 4 ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande