غیر قانونی شراب پر پولیس کا شکنجہ ، تین اسمگلر گرفتار
بیتیا، 19 اکتوبر (ہ س)۔ غیر قانونی شراب اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے بیتیا پولیس ہفتہ کی دیر رات بڑی کارروائی کی۔رات گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاریاں جیریا مائی استھان کے قریب چھوٹی نہر کے قریب چھاپہ ماری کی گئی، جہاں پولیس نے 1
غیر قانونی شراب پر پولیس کا شکنجہ ، تین اسمگلر گرفتار


بیتیا، 19 اکتوبر (ہ س)۔ غیر قانونی شراب اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے بیتیا پولیس ہفتہ کی دیر رات بڑی کارروائی کی۔رات گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاریاں جیریا مائی استھان کے قریب چھوٹی نہر کے قریب چھاپہ ماری کی گئی، جہاں پولیس نے 15 لیٹر دیسی شراب سمیت تین ا سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمین کی شناخت پراؤ ٹولہ گاؤں رہائشی گڈو یادو ولد ہری یادو، ڈبوالیا گاؤں رہائشی رام چندر مسہر ولد یوگا مسہر اور بسواریہ گاؤں رہائشی مہنت مانجھی ولد سکھرام مانجھی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔تھانہ انچارج رمیش کمار شرما نے بتایا کہ اتوار کی صبح تینوں ملزمین کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں عدالتی تحویل میں بیتیا بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ علاقہ میں شراب کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کی کارروائی بلاتاخیر جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande