واشم
، 18 اکتوبر(ہ س)۔
مہاراشٹر کے ضلع واشم میں ہفتہ کی صبح پیش آنے
والے ایک خوفناک حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ کارنجا-پوہا روڈ پر تلجا
پور ڈیم کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی دو رکشوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں
تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس
کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارنجا کی سمت جانے والی پک اپ نے سامنے سے آنے
والے مسافر رکشے کو زور دار ٹکر ماری، جس کے فوراً بعد پیچھے آنے والا سامان بردار
رکشہ بھی حادثے کی زد میں آ گیا۔ تین گاڑیوں کے اس تصادم میں شالنی لوکھنڈے (35)،
نیلیش ونواسرے (25) اور ماروتی شندے (70) جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کی
اطلاع ملتے ہی واشم پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا
گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمیوں میں آصف خان کلیم
خان، عمران پٹھان اور شاہد ناظم خان شامل ہیں، جنہیں نازک حالت کے باعث اکولہ
اسپتال منتقل کیا گیا۔
جبکہ
نرملا منکر، فوزیہ پٹھان، اشوک نتنوارے، میگھا نتناورے اور پنچ فولا پاجنگے کو
معمولی زخم آئے ہیں اور ان کا علاج واشم کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں
کے مطابق تینوں شدید زخمیوں کی حالت اب بھی نازک ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات
شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے