حماس نے ایک اور قیدی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی ہے،اسرائیلی فوج کی تصدیق
تل ابیب،18اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے جمعے کی شب ایک بیان میں اعلان کیا کہ ریڈ کراس نے ایک ایسے اسرائیلی قیدی کی لاش وصول کی ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس کی تحویل میں تھا۔فوج کے بیان کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ
حماس نے ایک اور قیدی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی ہے،اسرائیلی فوج کی تصدیق


تل ابیب،18اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے جمعے کی شب ایک بیان میں اعلان کیا کہ ریڈ کراس نے ایک ایسے اسرائیلی قیدی کی لاش وصول کی ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس کی تحویل میں تھا۔فوج کے بیان کے مطابق ریڈ کراس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہلاک شدہ قیدی کا تابوت اس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ وہ غزہ کی پٹی میں موجود اسرائیلی فوجی اہل کاروں کے حوالے کیے جانے کے راستے میں ہے۔اس سے قبل حماس نے جمعے کی شام اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئے اسرائیلی قیدی کی لاش مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے ریڈ کراس کے حوالے کرے گی۔اسی حوالے سے اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے نے اطلاع دی کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیل کو ایک اور قیدی کی لاش ملنے کا امکان ہے، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی شرائط کے مطابق ہے۔

ادارے کے مطابق اسرائیل میں متعلقہ حکام ایک اور لاش وصول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حماس نے ثالثوں کو اطلاع دی تھی کہ اسے یہ لاش مل گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ امکان ہے کہ حماس یہ لاش آدھی رات کے بعد حوالے کرے۔یہ لاش ان 19 قیدیوں میں سے ایک کی ہے جو غزہ میں لا پتا ہوئے تھے، جن میں اکثر اسرائیلی شہری شامل ہیں۔

تل ابیب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران تمام قیدیوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی۔ اس جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔امریکی ویب سائٹ axios کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بتایا ہے کہ وہ قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ مصر میں ثالثوں اور حماس کے درمیان بھی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande