پاکستان کی زمین کا ایک ایک انچ برہموس کی پہنچ میں ہے: راجناتھ سنگھ
-براہموس میزائلوں کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھائی لکھنؤ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو لکھنؤ میں برہموس ایرو اسپیس یونٹ میں تیار کردہ براہموس میزائلوں کیپہلی کھیپ کو ہری جھ
Every inch of Pakistans land is within reach of BrahMos: Rajnath


-براہموس میزائلوں کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھائی

لکھنؤ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو لکھنؤ میں برہموس ایرو اسپیس یونٹ میں تیار کردہ براہموس میزائلوں کیپہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھا ئی۔ اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور پاکستان کے لیے ایک ٹریلر تھا۔ پاکستانی سرزمین کا ایک ایک انچ برہموس کی پہنچ میں ہے۔ اب دشمن برہموس سے بچ نہیں سکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، آج کا دن اتر پردیش کے عوام کے لیے ایک اہم دن ہے۔ اتر پردیش اور لکھنؤ کی ترقی کو دیکھ کر خوشی تو ہوتی ہی ہے، لیکن آج جب اس سرزمین پر دفاعی شعبے میں اتنی اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں تو خوشی کے ساتھ ساتھ فخر کا احساس بھی میرے اندر فطری طور پر آرہا ہے۔ لکھنؤ دفاعی مینوفیکچرنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اپنے خوابوں کو اعتماد میں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اسی اعتماد نے ہمیں آپریشن سندور میں طاقت بخشی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت ہماری عادت بن گئی ہے۔ اس عادت کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ دنیا نے آپریشن سندور میں برہموس میزائل کی طاقت کا مشاہدہ کیا۔ ہر سال تقریباً 100 میزائل سسٹم لکھنو¿ یونٹ سے بن کر تیار ہو گا۔ برہموس بحریہ، فوج اور فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لکھنو¿ میرے لیے صرف ایک پارلیمانی حلقہ نہیں ہے، یہ میرے دل میں آبادہے۔ لکھنو¿ تہذیب کا ہی نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کا بھی شہر بن گیا ہے۔ اب یہ صنعتوں کا شہر بن چکا ہے۔ برہموس کے ساتھ ساتھ لکھنؤ کی ساکھ بڑھی ہے۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خود اعتمادی اور طاقت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اتر پردیش میں غنڈہ راج تھا۔ اب اتر پردیش کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔ داخلی سلامتی اور بیرونی سلامتی، اتر پردیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر کہا کہ برہموس ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برہموس کی طاقت سے پوری دنیا واقف ہے۔ دشمن کے لیے براہموس میزائل سے بچنا مشکل ہو گا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما، میئر سشما کھرکوال، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ برجلال، میٹروپولیٹن صدر بی جے پی آنند دویدی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande