ٹرمپ اور زیلینسکی کی گفتگو کے بعد یورپی رہنماوں نے یوکرین کے تئیں عزم مصمم کا اعادہ کیا
واشنگٹن/لندن، 18 اکتوبر (ہ س)۔ یورپی رہنماوں نے جمعہ کو وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک ورچوئل کال میں یوکرین کے تئیں اپنی مضبوط حمایت کو دہرایا۔ برطانیہ کے ڈاوننگ اسٹریٹ نے ایک
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی۔ تصویر نیویارک ٹائمز


واشنگٹن/لندن، 18 اکتوبر (ہ س)۔ یورپی رہنماوں نے جمعہ کو وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک ورچوئل کال میں یوکرین کے تئیں اپنی مضبوط حمایت کو دہرایا۔ برطانیہ کے ڈاوننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی رہنماوں نے ’’روسی جارحیت کے باوجود یوکرین کے تئیں اپنی اٹل وابستگی‘‘ کا اظہار کیا۔

سی این این چینل کی رپورٹ کے مطابق، ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا، ’’یوکرین کے لیے ایک منصفانہ اور دیرپا امن ہی اس جنگ کو ہمیشہ کے لیے روکنے کا واحد طریقہ ہے۔‘‘

ترجمان نے بتایا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹ نے بھی اس کال میں حصہ لیا۔ تمام رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی سے پہلے اور بعد میں وہ یوکرین کی حمایت کس طرح کر سکتے ہیں، اس پر بات چیت جاری رہے گی۔

اس سے پہلے ٹرمپ اور زیلینسکی کے درمیان وائٹ ہاوس میں تیسری بار ہونے والی گفتگو کے بعد یوکرین میں جنگ کے مستقبل کو لے کر اختلافات سامنے آئے۔ زیلینسکی نے اپنے اعلیٰ معاونین کے ساتھ ٹرمپ سے کئی گھنٹے ملاقات کی۔

ذرائع نے اسے ایک کشیدہ اور غیر آرام دہ گفتگو قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال یوکرین کو روس کے اندر دور تک مار کرنے والی طویل فاصلے کی میزائلیں نہیں دی جائیں گی۔ ملاقات ختم ہوتے ہی ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ بندی پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande