لداخ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ لیہہ رومیل سنگھ ڈونک نے امن و عامہ میں خلل پڑنے کے خدشات کے پیش نظر بی این ایس ایس 2023 کی دفعہ 163 کے تحت دفعہ نافذ کرتے ہوئے ضلع میں متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
حکم نامے کے مطابق، کسی بھی ریلی، جلوس یا پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی، جب تک مجاز حکام سے پیشگی اجازت حاصل نہ کی جائے۔
اس کے علاوہ، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ایسے عوامی بیانات دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو امن و سکون میں خلل ڈالنے یا اشتعال انگیزی کا باعث بن سکتے ہوں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، یہ اقدامات ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں اور یہ احکامات تحصیل لیہہ کی حدود میں نافذالعمل رہیں گے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہِتا 2023 کی دفعہ 223 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر