ناسک
، 17 اکتوبر(ہ س)۔آج کا
دن ہندوستان کے دفاعی شعبے کے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے، جب ہندوستان ایروناٹکس
لمیٹڈکے تیار کردہ مقامی لڑاکا طیارے ’’تیجس
مارک-1 اے‘‘ کی پہلی آزمائشی پرواز ناسک میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں
ہوئی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پرواز ملک کی سائنسی خود کفالت اور اسٹریٹجک مضبوطی
کی علامت بن جائے گی۔
ایچ اے
ایل کے مطابق تیجس مارک-1 اے کو اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ وہ مگ-21 طیاروں
کی جگہ لے سکے، جنہیں فضائیہ نے 26 ستمبر کو ریٹائر کر دیا تھا۔ اگرچہ ابھی اس طیارے
کی فضائیہ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان نہیں ہوا، تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ
بہت جلد اسے بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔
یہ طیارہ
تیجس سیریز کا جدید ترین ورژن ہے، جس کی رینج 2,200 کلومیٹر سے زائد ہے۔ یہ برہموس
سمیت مختلف دیسی ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔ جدید ریڈار سسٹم اور ایویونکس سے
مزین یہ طیارہ تمام موسمی حالات میں، دن یا رات، ہر طرح کے آپریشنز کے دوران بیک
وقت کئی اہداف کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کردہ یہ طیارہ
دفاعی خود انحصاری کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے