ڈیجیٹل گرفتاری کے بہانے تاجر سے 58 کروڑ کا آن لائن دھوکہ، تین گرفتار
ممبئی ، 17 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر سائبر پولیس نے ایک حیران کن فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک بزرگ تاجر کو ’’ڈیجیٹل گرفتاری‘‘ کے نام پر 58 کروڑ روپے سے محروم کر دیا
THREE  ARRESTED IN 58 CRORE CYBER FRAUD CASE


ممبئی

، 17 اکتوبر(ہ س)۔

مہاراشٹر سائبر پولیس نے ایک حیران کن فراڈ کا

پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک

بزرگ تاجر کو ’’ڈیجیٹل گرفتاری‘‘ کے نام پر 58 کروڑ روپے سے محروم کر دیا۔ سائبر

پولیس کے مطابق اس انوکھے فراڈ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

تحقیقات

میں شامل ایک افسر نے بتایا کہ یہ جعلسازی 19 اگست سے 8 اکتوبر کے درمیان انجام دی

گئی۔ نوسر بازوں نے تاجر اور اس کی اہلیہ سے ویڈیو کالز کے ذریعے رابطہ کیا اور

انہیں گرفتاری کی جھوٹی اطلاع دے کر خوف زدہ کر دیا۔ انہوں نے تاجر سے کہا کہ اگر

وہ گرفتاری سے بچنا چاہتا ہے تو فوری طور پر ان کے فراہم کردہ بینک کھاتوں میں رقم

جمع کرے۔ خوف کے عالم میں تاجر نے دو ماہ کے اندر 58 کروڑ روپے مختلف بینک کھاتوں

میں منتقل کر دیے۔

بعد

ازاں متاثرہ جوڑے نے حقیقت جاننے کے بعد سائبر پولیس سے شکایت درج کرائی۔ پولیس نے

تعزیراتِ ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ رقم کم از کم 18 مختلف کھاتوں میں منتقل کی گئی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان تمام کھاتوں کو منجمد کر دیا۔

تحقیقات

کے بعد سائبر ٹیم نے تین افراد — عبدال قلی (47)، ارون کڑواسرا (55) اور اس کے

بھائی جیٹھارام (35) — کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ پہلے بھی کئی مالیاتی

دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ کیس کی مزید جانچ جاری ہے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande