۔ قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
فتح پور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کو صبح 9:30 بجے اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں یکم اکتوبر کے واقعے میں مارے گئے ہریوم بالمیکی کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے بات کی، ان کے دکھ کو جانا اور انہیں کانگریس پارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
فتح پور کے رہنے والے 38 سالہ دلت نوجوان ہریوم والمیکی کو2 اکتوبر 2025 کو رائے بریلی ضلع میں ایک ہجوم نے چور سمجھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ نوجوان کی لاش رائے بریلی ضلع کے ہرچند پور تھانہ علاقے میں ایشورداس پور ریلوے ہاٹ کے قریب سے ملی۔ اس کے بعد اس کی پٹائی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
کانگریس پارٹی نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کا نوٹس لیا اور آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی متوفی ہریوم بالمیکی کے اہل خانہ سے ملنے فتح پور پہنچے۔ضلع انتظامیہ پہلے ہی ہریوم کے بھائی اور بہن کو سرکاری نوکریاں دے چکی ہے۔ بہن کسم کو اسٹاف نرس کی نوکری دی گئی ہے، اور بھائی شیوم کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اسکول میں نوکری دی گئی ہے۔
متوفی کے بھائی شیوم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم انتظامیہ کی کارروائی سے مطمئن ہیں، راہل گاندھی یہاں سیاست کرنے نہ آئیں۔ ہریوم کے اہل خانہ نے راہل گاندھی سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے اسے بی جے پی کی طرف سے دباو ڈالنے کی سازش قرار دیا ہے۔
پولیس اس معاملے میں مسلسل گرفتاریاں کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اب تک 12 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گزشتہہفتے کے روز ہریوم والمیکی کے خاندان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی۔ رائے بریلی کے اونچاہار اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے منوج پانڈے کے ساتھ ہریوم والمیکی کی بیوی سنگیتا اور بیٹی اننیہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد