بھارت نے تریپورہ میں بنگلہ دیشی اسمگلروں کی ہلاکت کے معاملے پربنگلہ دیش کو خبردارکیا
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بھارت نے تریپورہ کے واقعہ پر پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ملک بین الاقوامی سرحد کا احترام کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور اگر ضروری ہو تو سرحد پار جرائم اور اسمگلنگ کو روکن
بھارت نے تریپورہ میں بنگلہ دیشی اسمگلروں کی ہلاکت کے معاملے پربنگلہ دیش کو خبردارکیا


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ بھارت نے تریپورہ کے واقعہ پر پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ملک بین الاقوامی سرحد کا احترام کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور اگر ضروری ہو تو سرحد پار جرائم اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے باڑ لگانے میں مدد کرے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 15 اکتوبر کو تریپورہ میں ہندوستانی علاقے میں تقریباً 3 کلومیٹر اندر ایک واقعہ پیش آیا، جس میں تین بنگلہ دیشی اسمگلر مارے گئے۔ تین بنگلہ دیشی مجرموں کے ایک گروپ نے بین الاقوامی سرحد عبور کی اور ہندوستانی علاقے کے گاؤں بدیابل سے مویشی چرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مقامی دیہاتیوں پر لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا اور ایک دیہاتی کو ہلاک کر دیا۔ اسی دوران گاؤں کے دوسرے لوگ وہاں پہنچے اور حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت کی۔

اطلاع ملنے پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور دو سمگلروں کو مردہ حالت میں پایا۔ تیسرے نے اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ تینوں کی لاشیں بنگلہ دیش کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande