کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ ریوابا کو وزیر بنایا گیا
گاندھی نگر، 17 اکتوبر (ہ س)۔
گجرات میں جمعہ کو بھوپیندر سرکار کی نئی کابینہ میں چھ پرانے اور 19نئے ممبران اسمبلی سمیت 25ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے ۔ ہرش سنگھوی کا پروموشن کر کے نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے ۔ کرکٹ کھلاڑی رویندر جڈیجہ کی بیوی ریوابا جڈیجہ کو وزیر بنایا گیاہے ۔ ان 25 وزراء میں 19 نئے چہرے شامل ہیں۔
گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں آج حلف برداری کی تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت نے تمام 25 ایم ایل ایز کو عہدے کا حلف دلایا۔ ہرش سنگھوی سب سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ۔ ان کے بعد جیتو واگھانی، نریش پٹیل، ارجن موڈھواڈیا، پردیومن واجا، اور رمن سولنکی نے کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ ایشور سنگھ پٹیل، پرفل پانسیریا، اور ڈاکٹر منیشا وکیل نے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر حلف لیا۔
کانتی امرتیا، رمیش کٹارا، درشنابین واگھیلا، کوشک وکیریا، پروین مالی، جیرام گامیت، تریکم چھاگا، سنجے مہیڈا، کملیش پٹیل، پی سی برنڈا، سوروپ جی ٹھاکر، اور ریوابا جڈیجہ نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔ نئے وزراء نے بھگوت گیتا ہاتھوں میں لے کر حلف لیا۔ مزید برآں، پروشوتم سولنکی، رشی کیش پٹیل، کانو دیسائی، اور کوارجی باولیا نے حلف نہیں اٹھایا کیونکہ ان کے استعفے قبول نہیں کیے گئے تھے، اور ان کی وزارتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اس طرھ سے ان چار ار ہرش سنگھوی ،پرفل پانسیریا سمیت کل چھ وزیر پرانے کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کل 26 وزراء کو نئی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں سات پاٹیدار، آٹھ او بی سی، تین ایس سی اور چار ایس ٹی وزراء شامل ہیں جن میں وزیر اعلیٰ سمیت تین خواتین بھی شامل ہیں۔
نئی کابینہ کی فہرست میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ تقریباً 10 سابق وزرا کو ہٹا دیا گیا ہے۔ آئندہ انتخابات اور تنظیمی حکمت عملی کی روشنی میں ان سینئر رہنماو¿ں کو باہر کیا گیا ہے۔ ان میں بلونت سنگھ راجپوت، راگھو جی پٹیل، بچو بھائی کھباد، ملو بیرا، کبیر ڈنڈور، مکیش پٹیل، بھیکھو سنگھ پرمار، کنورجی ہلپتی، جگدیش وشوکرما، اور بھانو بین بابریہ شامل ہیں۔ حالانکہ جگدیش وشوکرما کو پہلے ہی ریاستی صدر مقرر کیا جا چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ