پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چارعسکریت پسند ہلاک
پشاور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک حملے کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے چارعسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے دیسی ساختہ بموں سے بھری گاڑی ایک سیکورٹی کیمپ
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چارعسکریت پسند ہلاک


پشاور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک حملے کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے چارعسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے دیسی ساختہ بموں سے بھری گاڑی ایک سیکورٹی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ اس دوران تین دیگر مسلح عسکریت پسندوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تاہم سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان سب کو ہلاک کر دیا۔

ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مختلف سیکورٹی کاروائیوں میں 88 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande