آسام کے تن سکیا میں فوجی کیمپ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، ممنوعہ تنظیم پر شک
آسام کے تن سکیا میں فوجی کیمپ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، ممنوعہ تنظیم پر شک تن سکیا، 16 اکتوبر (ہ س)۔ آسام کے تن سکیا ضلع کے کاکوپتھار علاقے میں جمعرات کی دیر رات ہونے والے ایک شدید حملے نے پورے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دی۔ نامعلوم حملہ آ
attack on millitary camp in tinsukia


آسام کے تن سکیا میں فوجی کیمپ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، ممنوعہ تنظیم پر شک

تن سکیا، 16 اکتوبر (ہ س)۔ آسام کے تن سکیا ضلع کے کاکوپتھار علاقے میں جمعرات کی دیر رات ہونے والے ایک شدید حملے نے پورے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دی۔ نامعلوم حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر دستی بم پھینکنے کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر ہوا، جب فوجی کیمپ پر تین انڈر بیریل گرینیڈ لانچر (یو جی جی ایل) فائر کیے گئے۔ اس کے فوراً بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں۔ زوردار دھماکوں اور گولیوں کی آواز سے آس پاس کے گاوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور ایک ٹرک میں آئے تھے اور حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کیمپ کو ہونے والے نقصان کی سرکاری تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کاکوپتھار اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی۔ فی الحال عام شہریوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں اس حملے میں کالعدم عسکری تنظیم الفا (انڈیپنڈنٹ) کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ حملہ گزشتہ چند مہینوں میں بالائی آسام میں ہونے والا سب سے بڑا عسکری حملہ سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande