دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کے پروموشن کیس میں مرکزی حکومت پر 20,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی ترقی کے معاملے میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی میں حقائق چھپانے پر مرکزی حکومت پر 20,000 روپے کا جرمانہ ع
دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کے پروموشن کیس میں مرکزی حکومت پر 20,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی ترقی کے معاملے میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی میں حقائق چھپانے پر مرکزی حکومت پر 20,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ جسٹس نوین چاولہ کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت کی عرضی کو بھی خارج کر دیا۔

ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ مرکزی حکومت نے اس حقیقت کا انکشاف نہیں کیا کہ سی اے ٹی نے اگست میں وانکھیڑے کے خلاف محکمانہ کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ مرکزی حکومت نے سی اے ٹی کے 28 اگست کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔ دسمبر 2024 میں، سی اے ٹی نے سمیر وانکھیڑے کے بارے میں مہر بند لفافے کو کھولنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا کہ اگر یو پی ایس سی نے ترقی کی سفارش کی ہے، تو مرکزی حکومت کو سمیر وانکھیڑے کو جوائنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دینی ہوگی۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا تھا کہ سمیر وانکھیڑے کے خلاف کئی معاملے درج ہیں، اور ملازمت حاصل کرنے کے لیے جعلی ذات کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔ اس لیے سی اے ٹی آرڈر کو رد کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ وانکھیڑے کو کبھی معطل نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کوئی چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ سمیر وانکھیڑے اس وقت سرخیوں میں آئے جب این سی بی ممبئی کی ٹیم نے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کی۔ سمیر وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز شپ پر منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔ آرین خان کو کلین چٹ دیے جانے کے بعد سمیر وانکھیڑے کا تبادلہ کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande