کانگریس نے بہار اسمبلی انتخاب کے لیے 48 امیدواروں کی فہرست جاری کی
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس نے بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے لیے جمعرات کی رات 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ذریعے نئی دہلی میں جاری اس فہرست میں پہلے مرحلے کے 24 اور دوسرے مرحلے کے 24 امی
کانگریس نشان


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس نے بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے لیے جمعرات کی رات 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ذریعے نئی دہلی میں جاری اس فہرست میں پہلے مرحلے کے 24 اور دوسرے مرحلے کے 24 امیدوار شامل ہیں۔ پارٹی نے ان 48 امیدواروں میں پانچ خاتون امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر راجیش رام کٹمبا (درجہ فہرست ذات) سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔ فہرست میں 10 درج فہرست ذات اور 1 درج فہرست قبائل کی نشستیں شامل ہیں۔ کانگریس مہاگٹھ بندھن کے ساتھ مل کر انتخاب لڑے گی اور بقیہ سیٹوں کا اعلان جلد کرے گی۔

امیدواروں کی فہرست:

پہلا مرحلہ (24 امیدوار) سومبرسا (ایس سی): سریتا دیوی، بینی پور: متھلیش کمار چودھری، سکرا (ایس سی): اومیش رام، مظفر پور: بیجندر چودھری، گوپال گنج: اوم پرکاش گرگ، کچائیکوٹ: ہری نارائن کشواہا، لال گنج: آدتیہ کمار راجا، ویشالی: سنجیو سنگھ، راجہ پاکر (ایس سی): پرتیما کماری، روسڑا (ایس سی): برج کشور روی، بچھواڑہ: شیو پرکاش غریب داس، بیگوسرائے: امیتا بھوشن، کھگڑیا: چندن یادو، بیلدور: متھلیش کمار نشاد، لکھیسرائے: امریش کمار (انیش)، باربیگھا: تریسولدھاری سنگھ، بہار شریف: عمیر خان، نالندہ: کوشلندر کمار ’’چھوٹے مکھیا‘‘، ہرنوت: ارون کمار بند، کمہار: اندرا دیپ چندراونشی، پٹنہ صاحب: ششانت شیکھر، بکرم: انیل کمار سنگھ، بکسر: سنجے کمار تیواری، راجاپور (ایس سی): وشنو ناتھ رام۔

دوسرا مرحلہ (24 امیدوار)

بگہا: جیش منگل سنگھ، نوتن: امِت گری، چنپٹیا: ابھیشیک رنجن، بیتیا: وسیع احمد، رکسول: شیام بہاری پرساد، گووند گنج: ششی بھوشن رائے (گپّو رائے)، ریگا: امت کمار سنگھ ٹنا، بتھناہا (ایس سی): نوین کمار، بینی پٹّی: نلینی رنجن جھا، فلپراس: سُبودھ منڈل، فوربس گنج: منوج بشواس، بہادر گنج: مصور عالم، کدوا: شکیل احمد خان، منی ہاری (ایس ٹی): منوہر پرساد سنگھ، کورہا (ایس سی): پونَم پاسوان، بھاگلپور: اجیت کمار شرما، سلطان گنج: للن یادو، امرپور: جتیندر سنگھ، چیناری (ایس سی): منگل رام، کرگہر: سنتوش مشرا، کٹمبا (ایس سی): راجیش رام، اورنگ آباد: آنند شنکر سنگھ، وزیر گنج: اودھیش کمار سنگھ، ہسوا: نیتو کماری۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande