- ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ستیش کمار تکنیکی اختراعات کی غیر معمولی جھلک دیکھ کر بہت متاثر ہوئے
- تین روزہ بین الاقوامی ریلوے آلات کی نمائش شاندارطریقے سے اختتام پذیر ہوئی
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ایشیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ریلوے آلات کی نمائش (آئی آر ای ای -2025) کا 16 واں ایڈیشن جمعہ کو شاندر طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ 15 سے 17 اکتوبر تک منعقد اس تین روزہ تقریب میںبنارس ریل انجن کارخانہ(بریکا) کے تکنیکی صلاحیتوں، مقامی اختراعات اور ماحول دوست حلوں کی بے مثال پیش کش نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
نمائش کے دوران، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او (وزارت ریلوے) ستیش کمار نے بریکا پویلین کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پرنمائش کے لئے پیش کردہ جدید ترین لوکوموٹیو ٹیکنالوجیز اور دیسی اجزا کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بریکا پویلین ہندوستانی ریلوے کی تکنیکی خود انحصاری اور اختراعی صلاحیت کی ایک بہترین مثال ہے۔ یہاں پیش کئے گئے امرت بھارت اور ایرو ڈائنامک لوکوز ہندوستانی ریلوے کے روشن مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر بریکا کے جنرل مینیجر نریش پال سنگھ نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ستیش کمار کا گلدستہ پیش کرکے پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ایک لوکو ماڈل بھی بطور یادگار پیش کیا۔
ستیش کمار نے ’امرت بھارت پش -پل ٹیکنالوجی، ڈبلیو اے جی -9، ڈبلیو اے پی-7، اور بریکا-7 کے ڈیزائن کردہ ایروڈینامک ڈبلیو اے پی -7 لوکوموٹیوز‘ کا معائنہ کیا اور انہیں ’آتم نر بھر بھارت‘ مہم کے مطابق ہندوستانی ریلوے کی مسلسل ترقی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، بنگلہ دیش، موزمبیق سمیت 11 ممالک کو برآمد کیے جانے والے انجن ہندوستان کی عالمی تکنیکی ساکھ اور بریکا کی بین الاقوامی ساکھ کا زندہ ثبوت ہیں۔
بریکا پویلین کے اندر، بریکا کے ریل پروجیکٹس اور اختراعات کو رننگ اور اسٹیٹک لوکو ماڈلز اور ڈیجیٹل ڈسپلے کے ذریعے مختصر فلموں کی انٹرایکٹو پریزنٹیشن کے ذریعے اس قدر متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا کہ دیکھنے مسحور ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔
بریکا کے جنرل منیجر نریش پال سنگھ نے اس موقع پر بریکا ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بریکا پویلین نے جس خوبصورتی کے ساتھ آئی آر ای ای-2025 میں تکنیکی مہارت اور بہترین اختراعات پیش کی ہیں، وہ ٹیم کے جذبے اور لگن کے تئیں ہماری غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔ بریکا کی ٹیم نے بریکا پویلین میں اپنی کامیابیوں کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر تکنیکی مہارت اور بہترین اختراعات کے حوالے سے بریکا کی ساکھ کو مزید تقویت ملی ہے۔ بریکا پویلین میں انجنوں کے میدان میں تکنیکی اختراعکے انقلاب نے نمائش میں آنے والوں کو بہت متاثر کیا ہے، جس سے بریکا خاندان میں ہم سب کو فخر محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے نمائش کی کامیابی میں فعال کردار ادا کرنے والے افسران اور عملے کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔اس موقع پربریکا کی سرشار ٹیم بشمول چیف الیکٹریکل انجینئر (معائنہ) ایم کے گپتا، چیف کوالٹی اشورینس مینیجر ایس بی پٹیل، چیف ڈیزائن انجینئر (ڈیزل) پروین کمار، چیف ڈیزائن انجینئر (الیکٹریکل) انوراگ کمار گپتا، سینئر ڈیٹا ریسورس منیجر ایس کے۔سنگھ اور پبلک ریلیشن آفیسر راجیش کمار نے پویلینکا تصور پیش کرنے سے لے کر اسے حقیقی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد