نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 419.28 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد کی چھلانگ لگا کر 83,024.71 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 105.10 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 25,428.65 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ آج بازار کھلتے ہی تمام اہم انڈیکس سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جس سے سرمایہ کاروں کے چہروں پر راحت دیکھی گئی۔
این ایس ای کے نفٹی نے 19 ستمبر کے بعد پہلی بار 25,400 کی سطح عبور کی ہے۔ آج صبح 9.26 بجے تک بی ایس ای کا سینسیکس 364 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کی سبقت کے ساتھ 82,969.45 کی سطح پر کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ وہیں نفٹی نے بھی 102 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25,426.40 کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔
شیئر بازار میں آج کے ابتدائی کاروبار میں اڈانی گروپ کے زیادہ تر شیئرز سبز نشان میں نظر آئے۔ اڈانی انٹرپرائزز 1.63 فیصد بڑھ کر 2,574 روپے پر پہنچا، جبکہ اڈانی گرین انرجی میں 1.8 فیصد کی تیزی رہی اور یہ 1,063 روپے پر کاروبار کر رہا ہے۔ اڈانی ٹوٹل گیس 1.20 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 626.45 روپے پر پہنچا۔ وہیں اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون 1.59 فیصد اچھل کر 1,473.70 روپے پر کاروبار کر رہا ہے۔ اڈانی انرجی سولیوشنز بھی 1.46 فیصد بڑھ کر 958 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ این ڈی ٹی وی کے شیئر میں 1.07 فیصد کی بڑھت دیکھنے کو ملی۔
سینسیکس میں آج کے نمایاں بڑھت والے شیئرز میں ایکسس بینک، اڈانی پورٹس، ٹائٹن، کوٹک بینک، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، ٹاٹا موٹرز، این ٹی پی سی اور ایچ سی ایل ٹیک شامل رہے۔ وہیں، اِنفوسِس، ٹیک مہندرا، ٹی سی ایس، ٹاٹا اسٹیل اور سن فارما کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی۔
ایک دن پہلے شیئر بازار کے دونوں اہم انڈیکس تیزی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ سینسیکس 575 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,650 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 178 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 25,324 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن