سی آئی ایس ایف جوانوں کو لے جارہی بس حادثے کا شکار، دو درجن جوان زخمیپٹنہ، 15 اکتوبر (ہ س)۔ سارن میں بدھ کی صبح سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو لے جارہی ایک بس بے قابو ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 25 سے زائد جوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سارن ضلع کے رسول پور تھانہ علاقے میں پانڈے چھپرا گاؤں کے قریب پیش آیا۔معلومات کے مطابق جوان دہلی سے سیوان پہنچے تھے اور وہاں سے سارن ضلع کے ڈوری گنج تھانہ علاقے میں انتخابی ڈیوٹی کرنے جا رہے تھے۔ حادثے کا شکار بس میں کل 40 جوان سوار تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اوررسول پور اور ایکما تھانہ کی پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور راحت وبچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ تمام زخمیوں کو ایکما کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمیں داخل کرایا گیا۔ شدید زخمی جوان کو چھپرہ صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ایکما کے اے ڈی پی او راج کمار نے بتایا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan