پٹنہ/نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈر وجے سنہا نے بدھ کے روز لکھی سرائے سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود تھیں۔دوسری طرف سیٹوں کی تقسیم سے ناراض اوپیندر کشواہا نے دہلی میں امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔میٹنگ کے بعد اوپیندر کشواہا نے کہا کہ کچھ مسائل تھے جن پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمیں امید ہے کہ کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت یقینی طور پر بہار میں بنے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan