جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں، 15 اکتوبر (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ بلی نالہ، دیول، ناشری، ڈھلواس اور مروگ سے کشتواڑی پتھر کے درمیان سنگل لین ٹریفک اور متعدد مقامات پر سڑک کی خراب حالت کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت میں سست روی دیکھی گئی۔ محکمہ نے بتایا کہ پانچ ہیوی گاڑیوں کے خراب ہونے اور 25 خانہ بدوش ریوڑوں کی نقل و حرکت نے بھی ٹریفک کو متاثر کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں، اوورٹیکنگ اور غلط سمت میں گاڑی چلانے سے اجتناب کریں، کیونکہ اس سے ٹریفک جام پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، اگر موسم صاف اور سڑک کی حالت بہتر رہی تو چھوٹی مسافر گاڑیوں اور پرائیویٹ کاروں کو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں دونوں سمتوں میں آمدورفت کی اجازت ہوگی، جبکہ ہیوی موٹر وہیکلز کو صرف متبادل دنوں میں چلنے دیا جائے گا۔ ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ اور رامبن کی طرف جانے والی گاڑیاں جموں سے صبح 8:00 بجے سے 11:00 بجے تک روانہ ہو سکیں گی، تاہم انہیں ناشری ٹنل کو دوپہر 12:00 بجے سے پہلے عبور کرنا لازم ہوگا۔
بہتر موسم کی صورت میں ہیوی گاڑیاں کو جکھینی (ادھمپور) سے سرینگر کی سمت روانگی کی اجازت دی جائے گی، جس کی نگرانی متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹس کریں گے۔
سیکورٹی فورسز کے قافلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تھرڈ، بلی نالہ، مروگ اور کشتواڑی پتھر کے درمیان تنگ سڑک کی وجہ سے ٹریفک پلان کے خلاف سفر نہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جام سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر