نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س): بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو چار ریاستوں میں پانچ سیٹوں پر ہونے والے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں ایک مسلم امیدوار بھی شامل ہے۔
بی جے پی نے چار ریاستوں میں پانچ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کے ذریعہ جاری کردہ معلومات کے مطابق، بی جے پی نے جھارکھنڈ کی گھٹشیلا (ایس ٹی) کی مخصوص نشست سے بابولال سورین، جموں و کشمیر کی بڈگام سیٹ سے آغا سید محسن اور نگروٹا سے دیویانی رانا کو امیدوار بنایا ہے۔ جب کہ جئے ڈھولکیا کو اڈیشہ کی نواپاڑا سیٹ سے اور لنکالا دیپک ریڈی کو تلنگانہ کی جوبلی ہلز سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی