ممبئی
، 15 اکتوبر(ہ س)ممبئی کے گورگاؤں علاقے میں واقع ایک رہائشی
عمارت میں بدھ کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائر حکام
کے مطابق واقعہ ایٹل سی ایچ ایس لمیٹڈ، سدھارتھ نگر، ویویک کالج کے قریب پیش آیا،
جس کی اطلاع صبح 3:53 بجے ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کو دی گئی۔
فائر بریگیڈ
کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور اسٹیلٹ پلس نامی سات منزلہ عمارت کی
دوسری منزل کے فلیٹ نمبر 203 میں لگی آگ پر تقریباً تیس منٹ میں قابو پا لیا۔
زخمی
ہونے والوں کی شناخت رمیلا شاہ (65) اور کنال شاہ (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں
کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا
رہی ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ
کے مطابق، آگ لگنے کی ابتدائی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا اور واقعے کی وجوہات
معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے کہا کہ بروقت کارروائی سے ایک بڑے
حادثے کو ٹالا گیا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے