سرینگر، 15 اکتوبر، (ہ س)۔ سرینگر کے صنعت نگر میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت سشیل پال ولد ریشی پال کے طور پر ہوئی ہے جو اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تھانہ صدر میں ایف آئی آر نمبر 84/2025 U/S 125-A, 281 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا سراغ لگانے اور حادثے میں ملوث ڈرائیور کی شناخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے تاکہ وہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir