نوادہ، 15 اکتوبر (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے سردلہ تھانہ کے پرنادابر تھانہ علاقہ کے تحت مرار کورہا گاؤں میں بدھ کے روز بجلی کے گرے ہوئے تار کی زد میں آکر ایک بیٹے کی موت ہو گئی اور اس کا باپ شدید طور پر جھلس گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب والد کیلاش یادو (60) بنجر زمین کی طرف پیدل جا رہے تھے۔ اس کا پاؤں گرے ہوئے ایل ٹی تار کو چھو گیا اور کرنٹ لگ گیا۔کچھ ہی فاصلے پر موجود ان کے بیٹے پردیپ کمار (30) نے انہیں بچانے کی کوشش کی جیسے ہی اس نے والد کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگیا۔ دونوں تڑپنے لگے ، چیخ سن کر گاؤں والے دوڑے اور کسی طرح بجلی سپلائی بند کروائی ۔ گاؤں والوں نے دونوں کو آناً فاناً میں پرائمری صحت مرکز سردلاپہنچایا ۔ جہاں ڈاکٹر سریندر کمار مشرا نے جانچ کے بعد پردیپ کمار کو مردہ قرار دے دیا۔ والد کیلاش یادو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہیں ڈاکٹر نے ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے نوادہ صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan