بہار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے ستیہ دیو رام کوپولیس نے کیا گرفتار
بہار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے ستیہ دیو رام کوپولیس نے کیا گرفتارسیوان،15 اکتوبر(ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ سی پی آئی-ایم ایل لیڈر اور موجودہ ایم ایل اے ستیہ دیو رام اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے، لیک
بہار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے ستیہ دیو رام کوپولیس نے کیا گرفتار


بہار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے ستیہ دیو رام کوپولیس نے کیا گرفتارسیوان،15 اکتوبر(ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ سی پی آئی-ایم ایل لیڈر اور موجودہ ایم ایل اے ستیہ دیو رام اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس غیر متوقع کارروائی سے جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی اور حامیوں نے نعرے بازی کی۔ عظیم اتحاد میں اگر چہ سیٹ تقسیم کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن عظیم اتحاد میں شامل سی پی آئی مالے نے اپنے 18 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سے ایک امیدوار ستیہ دیو رام ہیں۔ وہ درولی اسمبلی سیٹ سے امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ درولی ایم ایل اے ستیہ دیو رام نے بتایا کہ دروندا ریل روکنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہے۔ اگر ایسا تھا تو انہیں پیشگی اطلاع دی جانی چاہیے تھی تاکہ وہ ضمانت حاصل کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ تاہم وہ پہلے بھی جیل سے الیکشن لڑ چکے ہیں اور دوبارہ بھی الیکشن لڑیں گے۔موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ریل تھانہ میں مقدمہ نمبر 36/2005 2005 میں دروندا ریلوے اسٹیشن پر غیر مجاز ریل جام کرنے پر درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سونپور ریلوے کورٹ کے اے سی جے ایم نے مستقل وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ اس وارنٹ کی بنیاد پرٹاؤن تھانہ نے ایم ایل اے ستیہ دیو رام کو کلکٹریٹ احاطے سے گرفتار کرلیا۔ایم ایل اے کی گرفتاری کے بعد سی پی آئی (ایم ایل) کے ریاستی سکریٹری کنال نے کہا، یہ گرفتاری صرف اور صرف حکومت کے کہنے پر کی گئی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ معاملہ عظیم اتحاد اور حکومت کے درمیان تنازعہ پیدا کر سکتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande