سانبہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا۔
جموں, 15 اکتوبر (ہ س)سانبہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے تعمیراتی سائٹ پر تشدد، لوٹ مار اور تخریب کاری کے ایک سنگین واقعے کا کامیابی سے سراغ لگا لیا ہے۔ یہ واقعہ بڑی برہمنہ تھانہ حدود میں واقع گاؤں سروڑ میں 12 اور 13 اکتو
Samba


جموں, 15 اکتوبر (ہ س)سانبہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے تعمیراتی سائٹ پر تشدد، لوٹ مار اور تخریب کاری کے ایک سنگین واقعے کا کامیابی سے سراغ لگا لیا ہے۔ یہ واقعہ بڑی برہمنہ تھانہ حدود میں واقع گاؤں سروڑ میں 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، ایم/ایس شیوالیہ کنسٹرکشن لمیٹڈ کے مجاز نمائندے سدھیر ولد من پھول نے تحریری شکایت درج کرائی کہ رات تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر 10 سے 15 نامعلوم افراد پر مشتمل ایک گروہ نے تعمیراتی سائٹ پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ڈیوٹی پر موجود گارڈز اور مزدوروں کو لاٹھیوں اور سریوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھراؤ بھی کیا۔

اس دوران سی سی ٹی وی کیمرے، روشنی کا نظام، گاڑیاں اور دیگر آلات تباہ کر دیے گئے، جبکہ ایک کیَمپر گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سانبہ پولیس نے تفتیش شروع کی اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چوری شدہ سامان برآمد کر کے اسے کمپنی کے حوالے کیا، جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی سانبہ پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ عوامی و نجی املاک کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande