صرافہ بازار میں ریکارڈ توڑ تیزی جاری، سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلندیوں پر
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ یہ دونوں چمکدار دھاتیں ایک بار پھر مضبوطی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ آج کے کاروبارمیں، سونا 2,700 روپے سے لے کر 2,950 روپے فی
Record rally continues in bullion market, gold-silver at new peak


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ یہ دونوں چمکدار دھاتیں ایک بار پھر مضبوطی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ آج کے کاروبارمیں، سونا 2,700 روپے سے لے کر 2,950 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 4000 روپے فی کلو گرام تک اچھل کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,28,360 روپے سے لے کر 1,28,510 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,17,660 روپے سے لے کر1,17,810 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 1,89,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,28,510 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,17,810 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,28,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,17,660 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,28,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,17,710 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,28,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,17,660 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں، 24 کیرٹ سونا 1,28,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,17,660 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,28,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,17,810 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,28,410 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,17,710 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,28,510 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,17,810 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,28,360 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,17,660 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande