پاکستانی فوج کا50 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
راولپنڈی، 15 اکتوبر (ہ س) پاکستانی فوج نے بلوچستان میں چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور شدت پسند گروپ فتنہ الخوارج کے متعدد حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 50 طالبان جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ اطلاع انٹر سروسز پبلک
پاکستانی فوج کا50 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


راولپنڈی، 15 اکتوبر (ہ س)

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور شدت پسند گروپ فتنہ الخوارج کے متعدد حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 50 طالبان جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ اطلاع انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بدھ کو جاری کی۔ بیان کے مطابق اسپن بولدک میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد جنگجو مارے گئے۔ بدھ کی صبح افغان طالبان نے اسپن بولدک میں چار مقامات پر حملے کیے جنہیں پاکستانی فوج نے پسپا کر دیا۔ حملہ آوروں نے پاکستان افغانستان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی، جو سرحدی تجارت اور قبائلی نقل و حرکت کے لیے ایک اہم چوراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اسی طرح کے حملے کی کوشش منگل کی رات دیر گئے خیبرپختونخوا کے علاقے کرم بارڈر میں کی گئی تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔

فوج نے تصدیق کی کہ جوابی کارروائی میں افغان پوزیشنوں کو بھاری نقصان پہنچا، چھ ٹینکوں سمیت آٹھ پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس حملے میں 25 سے 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجو مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حملہ پاکستان سے ہوا ہے۔ اسے بد نیتی پر مبنی اور ایک صریح جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروپیگنڈے کو زمینی حقائق سے آسانی سے رد کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande