امراوتی ، 15 اکتوبر(ہ س)۔
امراوتی ضلع میں عوامی تقسیم کے نظام کے تحت
فراہم کردہ چاولوں کی غیر قانونی منتقلی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو ناندگاؤں پیٹھ پولیس
نے بے نقاب کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 240 کوئنٹل چاول اور ایک ٹرک سمیت
کل 21 لاکھ روپے کا مال ضبط کر لیا، جب کہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات
شروع کر دی گئی ہیں۔
اطلاعات
کے مطابق، سینئر پولیس انسپکٹر دنیش دہاٹونڈے کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک ٹرک میں غیر
قانونی چاول لاد کر دیگر ضلع منتقل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فوراً ضلع سپلائی آفیسر
امراوتی رورل سے رابطہ کیا اور ایک مشترکہ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ تلاشی کے
دوران ایک ٹرک برآمد جس میں 240 کوئنٹل چاول پیکٹوں میں بھرے گئے تھےکو پکڑا گیا۔
ان چاولوں کی قیمت 6 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ٹرک سمیت ضبط شدہ مال کی مجموعی مالیت
21 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس
نے ڈرائیور شیوشنکر اونکار تایڈے اور پورٹر راجیش سونونے (دونوں رہائشی اکولہ) کو
حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ یہ چاول امول محلے (بھٹکولی)
کے گودام سے وڈسا ضلع گڑھ چرولی لے جا رہے تھے۔ موقع سے بالاجی ٹریڈرز کا بل بھی
ملا، جس سے شک مزید گہرا گیا کہ چاول پی دی ایس نظام کے تھے۔
پولیس
نے امول محلے، شیوشنکر تایدے اور راجیش سونونے کے خلاف ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کی
دفعات 3 اور 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کارروائی ناندگاؤں پیٹھ پولیس اسٹیشن
اور سپلائی ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے انسپکٹر دنیش دہاٹونڈے کی قیادت میں انجام دی
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے