شملہ، 15 اکتوبر (ہ س)۔
وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو کو بدھ کو یہاں ٹی وی ایس مورٹرس کے وائی ایس گلیریا نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے لئے ایک کرورڑ روپے کا چیک عطیہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس نیک اقدام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم بحران کی اس گھڑی میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے سخی لوگوں اور معاشرے کے متمول افراد پر زور دیا کہ وہ اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ