نوشہرہ میں ایک مزدور اسٹون کریشر میں پھنسنے سے جاں بحق
نوشہرہ میں ایک مزدور اسٹون کریشر میں پھنسنے سے جاں بحق جموں، 15 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ کے دندسر گاؤں میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک مزدور اسٹون کریشر مشین میں پھنس کر موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔متوفی کی شنا
نوشہرہ میں ایک مزدور اسٹون کریشر میں پھنسنے سے جاں بحق


نوشہرہ میں ایک مزدور اسٹون کریشر میں پھنسنے سے جاں بحق

جموں، 15 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ کے دندسر گاؤں میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک مزدور اسٹون کریشر مشین میں پھنس کر موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔متوفی کی شناخت رتن لعل ولد جگت رام سکنہ وارڈ نمبر 4 دندسر کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب رتن لعل مشین کے قریب کام کر رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے سے وہ مشین میں پھنس گیا، جس کے نتیجے میں اُسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ دم توڑ گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ساتھی مزدوروں اور مقامی لوگوں نے اُسے بچانے کی کوشش کی، تاہم طبی امداد پہنچنے سے قبل ہی اُس کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اسٹون کریشر یونٹ میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande