جموں صوبے کے تمام اسکول 19 سے 23 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
جموں, 15 اکتوبر (ہ س)۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، جموں صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہائر سیکنڈری سطح تک 19 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک پوجا تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ محکمہ کے مطابق اس دوران تدریسی
جموں صوبے کے تمام اسکول 19 سے 23 اکتوبر تک بند رہیں گے۔


جموں, 15 اکتوبر (ہ س)۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، جموں صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ہائر سیکنڈری سطح تک 19 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک پوجا تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔

محکمہ کے مطابق اس دوران تدریسی و انتظامی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ 24 اکتوبر (جمعہ) سے معمول کی کلاسیں بحال کر دی جائیں گی۔

حکام نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ تعطیلات سے قبل ضروری انتظامات مکمل کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں تعطیلات کے بعد بحسن و خوبی دوبارہ شروع کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande