امانت و دیانت علمی تحقیق کی بنیاد اور محقق کا مرکزی اثاثہ ہےڈاکٹر سفیان احمد
شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بزم تحقیق کی جانب سے دوسرے لیکچرکا انعقادنئی دہلی،15اکتوبر(ہ س)۔ ”علمی دیانت درحقیقت وہ فکری امانت ہے جو محقق کے کرداراوراس کی تحقیق وتصنیف دونوں کو معتبر بناتی ہے، کیوں کہ تحقیق کا اصل مقصد محض علمی مواد جمع کرنا نہیں، بلکہ
امانت و دیانت علمی تحقیق کی بنیاد اور محقق کا مرکزی اثاثہ ہےڈاکٹر سفیان احمد


شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بزم تحقیق کی جانب سے دوسرے لیکچرکا انعقادنئی دہلی،15اکتوبر(ہ س)۔

”علمی دیانت درحقیقت وہ فکری امانت ہے جو محقق کے کرداراوراس کی تحقیق وتصنیف دونوں کو معتبر بناتی ہے، کیوں کہ تحقیق کا اصل مقصد محض علمی مواد جمع کرنا نہیں، بلکہ اخلاقی ذمے داری کے ساتھ نئی فکری راہیں متعین کرنا ہے۔“ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سفیان احمد،نائب لائبریرین، ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے بزم تحقیق کے زیر اہتمام شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں منعقد دوسرے لیکچر بہ عنوان ”علمی تحقیق میں دیانت اور اخلاقی اصول کی اہمیت وافادیت“میں کیا۔انہوںنے ریسرچ اسکالرزکوتحقیق کی اخلاقیات سے واقف کراتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہ اصول ہیں جو تحقیق کو فکری اوراخلاقی اعتبار سے معتبر بناتے ہیں کیوں کہ اس میں دوسروں کی علمی کاوشوں کا اعتراف،درست حوالہ جات کی پابندی اور امانت دارانہ طرزتحقیق شامل ہوتی ہے۔ اس کے برعکس علمی سرقہ بددیانتی کی وہ بدترین صورت ہے جو محقق کی ساکھ،ادارے کے وقار اورعلم کی امانت پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اس موقع پرپروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز او ر ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے مہمان مقرر کااستقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے پروگرام ریسرچ اسکالرز میںتحقیق کے معیار کو بلند کرنے اور ان میں علمی شعور پیدا کرنے میں ممدود ومعاون ثابت ہوں گے۔ڈاکٹر محمد خالد خان،مشیر، بزم تحقیق نے کہا کہ اس بزم نے ابتداءسے ہی علمی مکالمے اور فکری مباحث کے فروغ میں کلیدی کردار نبھایا ہے۔ امسال تحقیق سے متعلق مختلف موضوعات پر پانچ لیکچرسریز کا انعقاد کیا جارہا ہے اور یہ اسی سلسلے کا دوسرا لیکچر ہے۔جناب جنید حارث،ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبہ اسلامک اسٹڈیزنے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کا اصل مقصد علم کے حصول کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کی پاس داری اور انسانی فلاح کے اصولوں کی ترویج ہے۔ پروگرام کا آغاز شعبہ کے ریسرچ اسکالر محمد اکرم کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور نظامت کے فرائض ملک محمود نے انجام دیے۔آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمدعمر فاروق،ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر محمد علی اورڈاکٹر اویس منظور ڈارکے علاوہ ریسرچ اسکالرس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں بزم تحقیق کے نائب صدرمحمد ثاقب،جنرل سکریٹری ملک محمود،جوائنٹ سکریٹری محمد طاہراور کنیز فاطمہ کے علاوہ محمد ثاقب ضیائ،محمد شہنوازکا اہم کردار رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande