جے این میڈیکل کالج میں ورلڈ اناٹومی ڈے پر خصوصی پروگرام کا اہتمام
علی گڑھ, 15 اکتوبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی میں ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر ایم بی بی ایس سال اوّل کے طلبہ کے لیے کیڈاورک اوتھ (حلف برداری) کی ایک پُروقار تقریب کا اہتمام صدر شعبہ پروفیسر فضل الرحمٰن کی
ورلڈ اناٹومی ڈے


علی گڑھ, 15 اکتوبر (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی میں ورلڈ اناٹومی ڈے کے موقع پر ایم بی بی ایس سال اوّل کے طلبہ کے لیے کیڈاورک اوتھ (حلف برداری) کی ایک پُروقار تقریب کا اہتمام صدر شعبہ پروفیسر فضل الرحمٰن کی سرپرستی میں کیا گیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر نیما عثمان نے ورلڈ اناٹومی ڈے پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی تناظر میں اناٹومی کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد پروفیسر فضل الرحمٰن نے طلبہ کو کیڈاورک اوتھ دلائی، جس میں طلبہ نے انسانی جسموں سے سیکھنے کے عمل میں احترام، وقار اور اخلاقی اصولوں کی مکمل پاسداری کا عہد کیا۔

پروفیسر فضل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈاورز کبھی جیتے جاگتے انسان تھے جنہوں نے میڈیکل سائنس کی ترقی کے لیے اپنا جسم عطیہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم اور طب کی پریکٹس کے دوران شکرگزاری کے جذبہ سے پیش آئیں۔

پروفیسر فرحان کرمانی نے کیڈاور کو ہر میڈیکل طالبعلم کا ’پہلا استاد‘ قرار دیا، جب کہ دیہہ دان کرتویہ سنستھا، علی گڑھ کے صدر ڈاکٹر ایس کے گوڑ نے جسم عطیہ کرنے کے عمل کو طبی تعلیم و تحقیق کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب میں پروفیسر فرح غوث، پروفیسر صلاح الدین انصاری، ڈاکٹر داور حسین اور ڈاکٹر ارشد نے بھی شرکت کی۔ آرگنائزنگ ٹیم میں ڈاکٹر وشوانی، ڈاکٹر راج لکشمی، ڈاکٹر دوّیا اور ڈاکٹر دلشاد شامل تھے، جب کہ ڈاکٹر جاوید نے اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande