جے این میڈیکل کالج اسٹاف اور ڈاکٹروں کے لیے سی پی آر بیداری مہم کا اہتمام
جے این میڈیکل کالج اسٹاف اور ڈاکٹروں کے لیے سی پی آر بیداری مہم کا اہتمام علی گڑھ، 15 اکتوبر (ہ س)۔ انڈین فارماکوپیا کمیشن کے تحت اے ڈی آر مانیٹرنگ سینٹر، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) س
فارمکالوجی شعبہ پروگرام


جے این میڈیکل کالج اسٹاف اور ڈاکٹروں کے لیے سی پی آر بیداری مہم کا اہتمام

علی گڑھ، 15 اکتوبر (ہ س)۔ انڈین فارماکوپیا کمیشن کے تحت اے ڈی آر مانیٹرنگ سینٹر، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) سے متعلق ایک خصوصی آگہی مہم کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد تدریسی عملے، غیر تدریسی ملازمین، اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو اس اہم اور جان بچانے والے ہنر کی تربیت دینا تھا۔

یہ پروگرام نیشنل کوآرڈینیشن سینٹر، فارماکوویجیلینس پروگرام آف انڈیا کے تحت چلائی جانے والی قومی مہم کا حصہ تھا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے سی پی آر کا عہد لیا، جس کی قیادت پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن (صدر، شعبہ فارماکولوجی) نے کی، اور دل سے متعلق ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری اور عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے کوآرڈنیٹر مسٹر غفران علی تھے۔ انہوں نے طبی اداروں میں صحت و سلامتی کے لئے سی پی آر کی معلومات کو ایک اہم جزو قرار دیتے ہوئے اس کی افادیت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande