بہار، 15 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے بدھ کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے 57 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس پہلی فہرست میں کئی پرانے رہنما اور کچھ نئے چہرے شامل ہیں۔
جے ڈی یو امیدواروں کی پہلی فہرست
عالم نگر - نریندر نارائن یادو
بہاری گنج - نرنجن کمار مہتا
سنگھیشور - رمیش رشی دیو
مدھے پورہ - کویتا ساہا
سونبرسا - رتنیش سدا
مہیشی - گنجیشور ساہا
کشیشوراستھان - اتریک کمار
بینی پور - ونے کمار چودھری
دربھنگہ دیہی - ایشور منڈل
بہادر پور۔ مدن سہنی
گائےگھاٹ - کومل سنگھ
مینا پور - اجے کشواہا
سکرا - آدتیہ کمار
کانٹی - اجیت کمار
بھورے - سنیل کمار
ہتھوا - راموک سنگھ
برولی - منجیت سنگھ
جیرادئی - بھیشن کشواہا
رگھوناتھ پور - وکاس کمار سنگھ
برہڑیا - اندردیو پٹیل
مہاراج گنج - ہیم نارائن ساہا
ایکما - دھومل سنگھ
مانجھی - رندھیر سنگھ
پرسا - چھوٹے لال رائے
ویشالی - سدھارتھ پٹیل
راجاپاکر - مہندر رام
مہنار - امیش سنگھ کشواہا
کلیان پور۔ مہیشور ہزاری
وارث نگر۔ڈاکٹر منجرک مرنل
سمستی پور - اشوامیگھ دیوی
میروا - ودیا ساگر سنگھ نشاد
سرائے رنجن - وجے کمار چودھری
وبھوتی پور۔ روینہ کشواہا
حسن پور - راج کمار رائے
چیریا بریار پور - ابھیشیک کمار
مٹیھانی - راج کمار سنگھ
الولی - رام چندر سدا
کھگڑیا - ببلو منڈل
بیلدور - پنا لال پٹیل
جمال پور - نچیکیتا منڈل
سوریہ گڑھا - رامانند منڈل
شیخ پورہ۔رندھیر کمار سونی
بربیگھا - ڈاکٹر کمار پشپانجے
استھاواں - جتیندر کمار
راجگیر۔ کوشل کشور
اسلام پور - روحیل رنجن
ہلسا - کرشنا مراری شرن
نالندہ - شرون کمار
ہرنوت - ہری نارائن سنگھ
مکامہ - اننت سنگھ
پھلواری - شیام رجک
مسوڑھی - ارون مانجھی
سندیش - رادھا چرن ساہ
جگدیش پور - شری بھگوان سنگھ کشواہا
ڈمراؤں - راہل سنگھ
راج پور - سنتوش کمار نرالاکوامیدوار بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جے ڈی یو نے اپنی پہلی فہرست میں سماجی مساوات پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس فہرست میں لو کش (کرمی-کوئیری) کمیونٹی کے 23 امیدوار شامل ہیں، جنہیں جے ڈی یو کا بنیادی ووٹ بینک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی پسماندہ طبقے سے 9، دلت برادری سے 12، اور اعلیٰ ذات (جنرل کیٹیگری) کے 12 امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے چار خواتین امیدواروں پر اعتماد کیا ہے، جن میں مدھے پورہ سے کویتا ساہا، گائے گھاٹ سے کومل سنگھ، سمستی پور سے اشوامیگھ دیوی اور وبھوتی پور سے روینہ کشواہا شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan